پاکستان میں کورونا وائرس موذی وباء کے باعث کئی روز بعد 1 مریض کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں تاحال 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 1 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 13 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 645 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 77 ہزار 559 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 565 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار 821 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.