جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کئی بھارتی شہروں میں سردی کے باعث اسکول بند کردیے گئے

بھارت کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سخت سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب میں بھی سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست ریاست راجستھان اور اتر پردیش جبکہ نوائیڈا اور لکھنئو میں بھی اسکولوں کو سخت سردی کی لہر کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے بھارت کے کئی شہروں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور مزید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.