جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

ژوب: دو گاڑیوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے قریبی دیہی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔

مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں پر فائرنگ کی، علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

لیویز نے مزید کہا کہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ژوب سے مزید نفری روانہ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.