الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے پر عبدالعلیم خان کا رد عمل سامنے آگیا۔
عبدالعلیم نے کہنا ہے کہ میں عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں۔
پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہےآج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا، جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر احسان کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور تحریک انصاف اور عمران خان کے اوپر کیے جانے والے 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔
ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔
Comments are closed.