hookup Blooming Grove hookup Birmingham best hookup apps that aren't a scam secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری آج سوئٹزرلینڈ کے دورے پر جائیں گے

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اس قبل بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا اور چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.