hookup by tinder curvy hookup best totally free hookup app best place for discreet hookups married best site to hookup with older woman gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپرہائی وے پر ریسٹورنٹ میں 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی میں سپرہائی وے پر ایک ریسٹورینٹ سے 4 مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ہوئی، 4 ملزمان سپر ہائی وے پر واقع جدید طرز کے ریسٹورنٹ میں آئے اور اسلحے کے زور پر ریسٹورنٹ کے دفتر کے عملے کو یرغمال بنا کر تمام رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کی تمام سیل صبح بینک میں جمع کرانے کے لیے لے جائی جانی تھی کہ ملزمان لوٹ کر لے گئے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم 40 لاکھ روپے سے زائد ہے، پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس واردات میں مبینہ طور پر گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.