ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے ملزمان کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متاثرہ طالبہ کے والد کو دھمکانے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے دو اساتذہ پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
ترجمان غازی یونیورسٹی کے مطابق مبینہ واقعہ یونیورسٹی کی حدود میں نہیں ہوا، یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں اساتذہ کو 3 ماہ پہلے معطل کردیا تھا۔
Comments are closed.