جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

سابق CPLC چیف احمد چنائے کار حادثے میں محفوظ

کراچی میں سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں احمد چنائے محفوظ رہے۔

احمد چنائے کی گاڑی کو حادثہ خیابان شاہین کے قریب پیش آیا، گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

سابق سی پی ایل سی چیف کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔

احمد چنائے کا حادثے کہ بعد کہنا تھا کہ اللّٰہ کا کرم ہے میں محفوظ ہوں، پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.