جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

عدالت کا مراد سعید کے والد کو رہا کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ عدالت نے سنایا، عدالت نے سعید اللّٰہ کی ضمانت منظور کرلی۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سعید اللّٰہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ 

عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے پاس 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی۔ 

عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ 5 اگست کو جاری کردہ تھری ایم پی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے، ملزم پر امن و امان کو خراب کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کا الزام تھا۔ 

تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ جو الزمات لگائے گئے تھے ریکارڈ سے ایسی کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔

فیصلے کے مطابق بغیر کسی ثبوت کسی بھی شہری کی آزادی کو سلب نہیں کیا جاسکتا اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے درخواست گزار کو قید میں رکھنا جائز نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.