جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈی آئی خان: گھریلو تنازع چار افراد کی جان لے گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے ملزم کے والدین اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق رحمانی خیل کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان چاروں افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز اللّٰہ نامی شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ جس کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے ملزم کی والدہ، والد اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

لواحقین نے میتوں کے ساتھ رحمانی خیل کے قریب سی پیک روڈ پر احتجاج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم مختلف واقعات میں مفرور تھا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.