جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین کون ہوگا، اعلان کب ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ کب تک اعلان متوقع ہے؟ عمران خان کے فوکل پرسن عمیر نیازی نے جیو نیوز کو تفصیل بتادی۔

عمیر نیازی نے دوران گفتگو کہا کہ پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین تحریک انصاف کا وکیل ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین عمران خان حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ حق میں آیا تو چیئرمین پی ٹی آئی برقرار رہیں گے، خلاف آنے پر نئے پارٹی چیئرمین کے نام کا اعلان ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد نیا چیئرمین پی ٹی آئی عارضی یا وقتی ہوگا۔

پارٹی ذرائع چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے اختیارات اپنے پاس رکھیں گے، عمران خان کی سزا کے خاتمے تک محدود وقت کےلیے نیا چیئرمین منتخب ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.