محکمہ موسمیات نے اگلے 12 گھنٹوں میں ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن اس وقت کراچی سے 200 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث شہر قائد سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.