جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، ملزم نے سوئیڈن سے ویڈیو بیان جاری کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم نے واقعہ کے روز کی مبینہ صورتحال کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

ملزم خرم نثار نے 6 منٹ سے زیادہ کا اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

 واردات کے کچھ دیربعد ملزم خرم کا برادرنسبتی عامر قادر خرم کے گھر آیا، عامر قادر نے خرم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ وصول کیا۔

بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا بلکہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ حرکات و سکنات سے مشکوک ہو کر اپنی جان بچانے کیلئے گولی چلائی۔

ملزم کے بیان کے مطابق پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھ کر اسے تھانے لے جانے کی بجائے کہیں اور چلنے کا کہا، جس پر اسے اُس کے پولیس اہلکار نہ ہونے کا شک ہوا۔

ملزم کے مطابق پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھ کر اس پر گولی چلائی تاہم گولی پستول سے نہیں نکل سکی جس کے بعد وہ بار بار ٹریگر کھینچ کر اسے گولی مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔

ملزم نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس نے اپنے بہنوئی کو حقیقت نہیں بتائی تھی بلکہ معمولی جھگڑے کا کہہ کر اس سے گھر سے دستاویزات منگوائی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.