جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس فیز 8 کی کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 7 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کو 4 اگست کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا جائے۔
پولیس کے مطابق 31 جولائی کو نوجوان عادل مسعود ڈیفنس میں کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بہن وردہ مسعود کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل باالسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Comments are closed.