cougar hookup in louisiana casual encounter hookups gay hookup places in gloucester county nj galaxy s10 stereo hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابو صابو انٹرچینج: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، شہر میں آنے والی ٹریفک کیلئے راستہ کھول دیا گیا

لاہور میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے، بابو صابو انٹرچینج پر شہر میں آنے والی ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیا گیا لیکن باہر جانے والا ٹریک بدستور بند ہے۔

چیئرمین ٹرانسپوٹرز ایکشن کمیٹی عصمت اللّٰہ نیازی نے کہا کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کار، ٹرک اور ایمبولینس وغیرہ کو موٹر وے پر جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا دھرنا جاری ہے، انسانی ہمدردی کے لیے راستہ جزوی طور پر کھولا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.