hookups skateboards shirts hookup bbw com cd hookups in cochise county bbw hookups app hookup Stafford CT cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محرم کے جلوس کے باعث کل رات نیشنل ہائی وے قائد آباد سے ملیرہالٹ تک بند رہے گا

5 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں کل 4 اگست کی رات کو نیشنل ہائی وے قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک 3 گھنٹے تک بند رہے گا۔

ایس پی ٹریفک ملیر، سید ارشد حسین کے مطابق ملیر ٹریفک سیکشن کی حدود سے ایک جلوس امامیہ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر حسینی امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگا۔ 

اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک رات ساڑھے نو بجے سے 11 بجے تک جانب شہر اور جانب قائد آباد جلوس کی وجہ سے بند رہیں گے۔ 

ایس پی ٹریفک سید ارشد حسین کے مطابق اس موقع پر شہریوں کو آمدورفت کے لیے متبادل راستے دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں قائد آباد سے وائرلیس گیٹ تا ملیر ہالٹ، جناح ایونیو ملیر ہالٹ ریلوے کراسنگ تا درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ، حرمین چورنگی ملیر 15 تا اندرونی گلیاں جو جانب شہر پی ایم ٹی ایف کٹ تا مہران ہائی وے، منزل پمپ تا یونس چورنگی، ریڈیو پاکستان کٹ تا قائد آباد تا داؤد چورنگی آیا جا سکے گا۔ 

ایس پی ٹریفک کے مطابق کسی بھی قسم کی پریشانی میں ٹریفک ہیلپ لائن  نمبر 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.