بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کا ایم پی اے عمران خان کے خلاف پھٹ پڑا

پشاور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسبلی انجینئر فہیم احمد خان پارٹی قائد عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، چیئرمین نے کہا تھا کہ اداروں کو مضبوط کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیر متعلقہ بندوں کو لگا کر اداروں کو تباہ کیا گیا، گرین پاسپورٹ کو عزت دینے کی بات کی تو رینکنگ میں 124 سے 197 پر چلا گیا۔

انجینئر فہیم احمد خان نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا میں ایسا آفیسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا، 75 سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ محکموں میں سفارشی لوگ آ رہے ہیں، پی ٹی آئی سے اس لئے الگ ہو رہا ہوں کہ پارٹی کا دفاع نہیں کر پا رہا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ ایم پی ایز کے ہاتھوں میں کچھ نہیں، سب کچھ انتظامیہ اور بیوروکریسی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بات تحریک انصاف کی حکومت گالی سمجھ رہی ہے، حکومت میں ہوتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسا اپوزیشن کا ایم پی اے ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.