کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے فلیٹ سے ملی خاتون کی پھندا لگی لاش کا معاملہ پولیس نے مشکوک قرار دے دیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں دو پنکھوں پر الگ الگ دوپٹے لٹکے ہوئے تھے۔ باتھ روم میں انجکشن، خالی سرنج اور دوائیں بھی ملی ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ باتھ ٹب کے پاس بھی خالی سرنج اور ڈرپ ملی ہے۔ ساری اشیا فارنزک تجزیے کیلئے بھجوا دی گئی ہیں، خاتون کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا کہ اہل خانہ سے بیانات کیلئے رابطہ کیا جا رہا ہے، گھر میں خاتون اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔
بھائی نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کی چند سال قبل شادی کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
خاتون کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا
دوسری جانب خاتون کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ خاتوں کے خون اور جسم کے نمونے کیمیکل تجزیے کےلئے بھیج دیے گئے، مزیدتفصیل تجزیے کی رپورٹ کے بعد سامنے آسکے گی۔
Comments are closed.