ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر طلباء کا احتجاج جاری ہے، 3 گھنٹے سے روڈ بلاک کیا ہوا ہے۔
ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر احتجاج کرنے والے طلباء کا مطالبہ ہے کہ امتحانات آن لائن لیے جائیں، طلباء کا کہنا ہے کہ پولیس کے تشدد سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیاہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ طلباء نے مذاکرات کے لیے پہنچنے والے اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، طلباء کے حملے سےاے ایس آئی اور 3 کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔
پولیس نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، طلباء نے پولیس کی ایک موٹر سائیکل بھی جلادی۔
Comments are closed.