ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.