جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی رہنما پی پی میں شامل ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلعی ناظم عزیز اللّٰہ علی زئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

پی پی رہنما حاجی علی مدد جتک کی رہائشگاہ پر  بلاول بھٹو زرداری نے پی پی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عزیز اللّٰہ علی زئی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔

بلا ول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردیں۔

کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں صوبائی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ملک کو مسائل کی دلدل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور آئند ہ عام انتخابات میں کامیابی کیلئے بھر پور انداز میں کوششیں شروع کریں۔

بلاول بھٹو نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.