جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کے تحفظات، ملٹی پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

ڈیجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر ملٹی پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہوگی۔

کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی میزبانی میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے صوبے کی مختلف جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

خانہ شماری کے عمل کے دوران نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان عملے کے فرد سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے ملٹی پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے 18مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے باعث شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.