پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 5 ماہ پہلے ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 5 ماہ پہلے پیش آیا، ڈاکوؤں نےتفتیش میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، جبکہ 7رکنی ڈاکو گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے خاتون کو شوہر کے سامنےمبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کو ڈکیتی اور زیادتی سے متعلق بتایا تھا۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس نے میڈیکل کروایا نہ زیادتی کی دفعہ لگائی۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی، 5ماہ سے خوار ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.