بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈچ ہاکی کوچ رولنٹ آلٹمنز پنجابی رنگ میں رنگ گئے

ڈچ ہاکی کوچ رولنٹ آلٹمنز پنجابی رنگ میں رنگ گئے، ہاکی ٹریننگ سے قبل ان کو پگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ سرٹیفائیڈ امپائر بینش حیات نے رولنٹ آلٹمنز کو پگ دی۔

تقریب میں کوچ رانا ظہیر اور اکیڈمی کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

رولنٹ آلٹمنز پگ پہن کر خوب محظوظ ہوئے اور پگ کے ساتھ مختلف ایکشن میں تصاویر بنوائیں۔

ڈچ ہاکی کوچ رولنٹ آلٹمنز نے رانا ظہیر اکیڈمی میں کوچنگ شروع کر دی۔

خیال رہے کہ رولنٹ آلٹمنزاسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے رانا ظہیر اکیڈمی میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.