بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

ڈپٹی کمشنر چکوال نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی

ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی۔

قرۃ العین ملک نے کینسر کے مریض بچے محمد ضحاک کو اعزازی طور پر ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بٹھادیا۔

اس موقع پر مریض بچے کے والدین نے بتایا کہ علاج کےلیے اسپتال نے 85 لاکھ روپے کا خرچ بتایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے اخراجات اٹھانے کےلیے فائل حکومت کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرۃ العین ملک نے بچے سے متعلق اپنے خیالات شیئر کیے اور ساتھ ہی تصاویر بھی منسلک کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.