پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف 186 ووٹ ثابت کرنا ہوں گے۔
نعمان لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ 186 ووٹ نہیں ہوئے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام تصور ہو گی۔
Comments are closed.