بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹادیا گیا

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو عدم اعتماد تحریک کے ذریعے ہٹادیا گیا، دوست مزاری کے خلاف تحریک راجا بشارت نے پیش کی۔

ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد منظور کی۔

کل شام چار بجے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا عمل ہوگا، پی ٹی آئی نے سبطین خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام  5 بجے تک جمع وصول کیے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے 11 صفحات پر مشتمل اس مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں، آج رات 11:30 تک پرویز الہٰی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.