بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوڈیشل کمیشن: عدالت عظمیٰ کیلیے چیف جسٹس کے نامزد پانچوں نام مسترد

اسلام آباد: جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے پانچوں ججوں کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججوں پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں ووٹنگ کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کچھ بھی کہے بغیر ختم کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل  اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ سندھ کے 2 ججوں سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نے نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 2 نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔ اس طرح 4 کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.