بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سپریم کورٹ کو حالیہ فیصلوں پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے کہا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر اور وزیراعظم کو آئین شکنی پر کسی نے نہیں بلایا۔ فارن ایجنٹ تو یہ خود ہیں، 8سال لگ گئے ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔ اسرائیل اور ہندوستان سے پیسہ عمران خان نے منگوایا۔ ایسے راز ہیں جنہوں کھول دوں تو یہ ایوان ورطہ حیرت میں پڑ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے پونے چار سال کسی بات کا نوٹس نہیں لیا گیا۔ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔ پونے چار سال کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ ہم چور دروازے سے نہیں آئے، آئین کے مطابق کرپٹ حکومت کو بدلا۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کل قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو مؤثر انداز میں چلانا تھا، یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔

You might also like

Comments are closed.