بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شاہدہ اختر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.