منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی قرار دیدیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی اور وچ ہنٹ قرار دے دیا۔

اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن میں مداخلت پر فردِ جرم مجھے دھاندلی لگتی ہے، یہ فردِ جرم ڈھائی سال پہلے کیوں نہیں عائد کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ میری سیاسی مہم کے عین وسط میں یہ کرنا چاہتے تھے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا میں 2020 میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے الزام پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

گرینڈ جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی مداخلت کی فردِ جرم عائد کی ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.