بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈلیورنہ کرنے والے افسر کوعہدے پر رہنے کا حق نہیں، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست روی بالکل برداشت نہیں کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی ڈلیورنہ کرنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے ایک اجلاس میں سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، افسران ڈلیور کریں اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دیانتدار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے فلاح عامہ کی ہر اسکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے علیحدہ سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو لاہورکے چکر نہ لگانا پڑیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.