مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا ڈسکہ الیکشن میں کامیابی سے متعلق کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے ہیرو ہیں۔
پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پھر راج کرے گی خلق خدا، ڈسکہ والو زندہ باد۔
پرویزرشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے حق حاکمیت حاصل کیا ہے، آج جیسے ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچےگا۔
واضح رہے کہ پرویز ریشد کا گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج ڈسکہ میں بکسہ چوروں، آٹا، چینی، تیل، دال، بجلی، گیس، پٹرول اور روزگار چوروں کے ساتھ وہی ہو گا جو 65 میں ڈسکہ کے ہمساۓ چونڈہ میں حملہ آور ٹینکوں کے پُر خچے اُڑا کر ہوا تھا۔
Comments are closed.