پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام سے اپیل ہے پہلے سے زیادہ جذبے، حوصلے اور عزم سےنکلیں، شیر پر مہر لگائیں اور عوام دشمن جعلی حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا گو ہوں کل کا سورج مسلم لیگ ن اور شیر کی فتح کےساتھ طلوع ہو۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف، کوڑے کے ڈھیروں اور لاقانونیت کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنے ووٹ کو آٹا، بجلی، گیس اور ووٹ چوروں کے خلاف استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنا ووٹ دیں تاریخی نااہلی اور نالائقی کے خلاف، کیونکہ حکومت جتنے دن رہےگی، عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتی رہے گی۔
Comments are closed.