بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں 2018 سے 12 فیصد زیادہ ووٹ لیے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے انتخابات سے 12 فیصد زیادہ ووٹ لیے۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں دو امیدوار ہمارے خلاف تھے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سوچنا ہوگا کہ کیا پی ڈی ایم کی صفوں میں دو عملی کو جاری رکھا جائے یا یکسوئی قائم کی جائے۔۔۔

احسن اقبال نے کہا کہ دونوں کے ووٹ ملائیں تو اس بار تحریک انصاف کو 20 فیصد ووٹ کم پڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.