بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی، پی ٹی آئی ہاری ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف وہ پارٹی میں توجہ دلاتے ہی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ نون نظریاتی جماعت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصہ اقتدار میں رہنے سےمفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی اُمید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں۔

فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.