سیالکوٹ میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے نصب باپ بیٹی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا، مجسمے میں باپ کا ہاتھ اور بیٹی کا سر توڑ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پیش آیا، باپ بیٹی اور کتابوں کا خوبصورت مجسمہ کالج چوک پر مخیر شخص کی جانب سے بنایا گیا تھا۔
مجسمے میں باپ نے بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور کتابیں بھی بنائی گئیں تھیں۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے مجسمے میں باپ کا ہاتھ اور بیٹی کا توڑ کر گرا دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ہے۔
Comments are closed.