وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود پی ایم ایل این کو شکست ہوئی۔
وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سب کو پتہ ہے نوشہرہ کی نشست پر شکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیتنا پی ٹی آئی کی بہت بڑی کامیابی ہے، پی ٹی آئی کا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں، گیارہ جماعتوں سے رہا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضلع کرم میں جے یو آئی کو شکست دے کر نشست پی ٹی آئی نے جیتی۔
اُن کا کہنا ہے کہ کرم کی نشست ہارنے پر مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کی سربراہی سے استعفیٰ دینا چاہیے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر شکست کے بعد اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب میں غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
Comments are closed.