سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا ڈسکہ الیکشن کے نتائج سے متعلق کہنا ہے کہ ڈسکہ جیت نےثابت کر دیا 19 فروری کو نیازی حکومت نے چوری کی تھی۔
احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن کو آزاد اور منصفانہ الیکشن کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابی نتیجے نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ ووٹ چور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے، 19فروری کو جس نے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیا اس نے آئین پرحملہ کیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ اگلے الیکشن میں ن لیگ چاروں صوبوں سے کامیاب ہوگی، عمران نیازی صاحب اناڑی اور نالائق مافیا کے کپتان ہیں، حکومت پاکستان کے لیے خطرہ جان بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 20اپریل کو کراچی میں بھی ان شااللّٰہ مفتاح اسماعیل کامیاب ہوں گے۔
احسن اقبال کا جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ، جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی کی حد تک ہی ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔
Comments are closed.