محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں آج شام اور رات کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ڈسکہ اور اطراف میں ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی جبکہ رات کو مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں اتوار کو سورج چمکے گا جبکہ درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
Comments are closed.