سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں حق کا ساتھ دیا ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور 11 بڑی جماعتیں ایک بات پر متفق ہیں، ملک کا مستقبل صرف آئین پر چل کر ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے، تاریخ نے واضح کردیا کہ ترقی صرف جمہوری نظام سے ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے، یہ تجربے پر نہیں چل سکتا۔ آئین میں ترمیم کا حق عوام کے نمائندوں کے پاس ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ہر نظام دباؤ میں ہے، عدل کا نظام دیکھ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ انتخاب میں الیکشن کمیشن نے حق کا ساتھ دیا اور 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کا کہا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنے کا ہے۔
Comments are closed.