پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔
قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق وعدے پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو بھی پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی امیدوار کو ووٹ دیئے کل بھی دیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ہم اپنے اعلان پر قائم ہیں۔
Comments are closed.