بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ الیکشن: پولنگ عملے کیلئے ایس او پیز جاری

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملے کےلیے ایس او پیز جاری کردیئے، پریزائیڈنگ افسراور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریزائیڈنگ افسرفارم 45کی تصویرالیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا،پریزائیڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسرکی تعیناتی کی جائیگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ اسمارٹ فون کا لوکیشن فیچر فعال ہو،، فارم 45 کی تصویر لیتےہوئے بھی اسمارٹ فون کا لوکیشن فیچرفعال ہو اور پرایزئیڈنگ افسر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورک سگنلز کی خرابی پر پریزائیڈنگ افسر فوری آر او دفتر پہنچے گا، پریزائیڈنگ افسر پولنگ ریکارڈ بشمول فارم 45 بروقت جمع کرائے گا،اس کے علاوہ ریٹرننگ افسر تمام فرانزک تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.