مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن والے دن پولیس دہشتگردوں کو تحفظ دیتی رہی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ انیس تاریخ کو آر او سے بڑھ کر جو قوت تھی اسے بے نقاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹروں کی لائنیں تھیں لیکن گیٹ بند تھے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا کہ تشدد کا عنصر وہاں آیا جہاں پی ٹی آئی جیت اور ن لیگ ہار رہی تھی۔
کنول شوزب نے کہا کہ ہر پارٹی کے نمائندے کو دستخط کےبعد فارم 45 دیا جاتا ہے، فارم کے اُوپر رسید ہوتی ہے ان کے سامنے بیگ سیل کر کے اس پر مہر لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیگ سر بمہر اور نتیجہ لگا کر اس کی تصویر آر او کو بھیج دی جاتی ہے، پہلے سے نتائج پہنچ گئے ہیں تو اعلان کرنا چاہیے تھا لیکن آر او نے نہیں کیا۔
کنول شوزب کہتی ہیں کہ پریزائڈنگ افسر تھیلے لے کر غائب ہوگئے یہ بےکار ڈرامہ ہے، آر او نے نتائج کا اعلان نہ کر کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
Comments are closed.