پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ نما عثمان ڈار کہتے ہیں کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ نما عثمان ڈار نے ’جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگوکی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الیکشن ہماری بڑی فتح ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع کرا دیئے ہیں، ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے۔
عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر او کو الیکشن کا رزلٹ بتا دینا چاہیئے، ایک لمحے کو 20 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نکال لیں، پھر بھی ہم جیت رہے ہیں۔
Comments are closed.