بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ الیکشن: نوشین افتخار نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا

مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا۔

سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، جبکہ تحریک لبیک کےحاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ نوشین افتخار آج صبح ڈسکہ الیکشن این اے 75 کے سرکاری نتیجہ حاصل کرنے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچیں تھیں، ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر رینجرز کی نفری بھی موجود تھی۔

آر او آفس ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نےدونوں امیدواروں کو ساڑھے گیارہ بجے آفس طلب کیا تھا، تاکہ دونوں امیدواروں کی موجودگی میں الیکشن کا نتیجہ سنایا جاسکے۔

سیالکوٹ، ڈسکہ، لاہور (نمائندگان جنگ،ٹی وی رپورٹ)…

خیال رہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.