بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور : ویکسی نیشن سینٹرز کے کمپیوٹر آپریٹرز کو مکمل تنخواہ مل گئی

جیو نیوز کی خبر پر پنجاب حکومت حرکت میں آگئی، ویکسی نیشن سینٹرز کے کمپیوٹر آپریٹرز کی آواز سن لی گئی۔

لاہور کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز کو 21 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ دے دی گئی۔

یاد رہے کہ آج ویکسی نیشن سینٹرز کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز نے 3 ماہ کا مکمل معاوضہ نہ ملنے پر پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ پنجاب کے آفس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

کمپیوٹر آپریٹرز نے کہا کہ ملازمت دیتے وقت 18 سے 24 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر اب 3 ماہ بعد صرف 16 ہزار روپےدیئے جارہے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری تنخواہ دی جائے۔

آپریٹرز نے موقف اختیار کیا تھا کہ تھرڈ پارٹی نے وصولیاں کرکے ہمیں کچھ بھی نہیں دیا ہے۔

اس موقع پر کمپیوٹر آپریٹرز نے ویکسی نیشن سینٹرز میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ 3 ماہ پہلے تھرڈ پارٹی کے ذریعے آپریٹرز بھرتی کیے گئے تھے۔

صوبائی محکمہ صحت نے مزید کہا کہ جن ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کی انہوں نے چھٹیاں کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.