این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام امیدوار انتخابی ماحول شفاف اور پرامن بنانے کیلئے قانون پرعمل کریں، مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ مقررہ وقت کے بعد مہم چلانے والوں کو2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 10 اپریل کو شیڈول ہے۔
Comments are closed.