نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کےلیے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کر دی۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔
دریں اثنا کےالیکٹرک صارفین کےلیے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔
Comments are closed.