ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چینی ویکسین کین سائنو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔
ویکسین کین سائنو کی ہنگامی حالات میں منظور ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔
ڈریپ حکام کے مطابق کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔
ڈریپ حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کے استعمال کےلیے درخواست اے جے ایم فارما سیوٹیکل کمپنی نے دی تھی۔
حکام کے مطابق ایک چینی، روسی اور برطانوی کمپنیوں کی ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی جاچکی ہے۔
ڈریپ حکام کے مطابق چینی ویڈیو چین کے ہنگامی استعمال کی منظوری رجسٹریشن بورڈ کے 300 ویں اجلاس میں دی گئی۔
Comments are closed.